بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

راکھی بیچنا


سوال

راکھی بیچنا کیسا ہے؟

جواب

اگر راکھی سے مراد وہ   ہے جو ہندو جو ہاتھ میں باندھتے ہیں تو اس کا بیچنا جائز نہیں ہے۔

"فإذا ثبت کراهة لبسها لتختم ثبت کراهة بیعها وصیغها؛ لما فیه من الإعانة علی ما لایجوز، وکل ما أدی إلی ما لایجوز لایجوز". (الدر المختار مع الشامي ۹؍۵۱۸)

"أن جواز البیع یدور مع حل الانتفاع". (الدر المختار مع الشامي ۷؍۲۶۰)

 اور اگر ’’راکھی‘‘ سے مراد کچھ اور ہے تو  وضاحت کرکے سوال دوبارہ ارسال کردیجیے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144108200919

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں