بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

رجاء، عمرہ، مسفرہ نام رکھنے کا حکم


سوال

عمرہ (عین پر زبر) مسفرہ ،اور رجاء ان میں سے کون سا نام بہتر رہے گا؟

جواب

1:رجاء۔

"رَجَاء" کا معنی ہے:درخواست، امید۔  (ماخوذ از القاموس الوحید، ص:606، ط:ادارۃ الاسلامیات)

یہ ایک صحابیہ کا نام ہے، اور بچوں کے ناموں کو انبیاءِ کرام علیہم السلام اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کے نام پر رکھنا افضل اور باعث ثواب ہے۔

مسند الإمام أحمد میں ہے:

"حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا عبد الرزاق أنا هشام عن بن سيرين عن امرأة يقال لها رجاء قالت : كنت عند رسول الله صلى الله عليه وسلم إذ جاءته امرأة بابن لها فقالت: يا رسول الله ادع لي فيه بالبركة فإنه قد توفى لي ثلاثة فقال لها رسول الله صلى الله عليه وسلم: أمنذ أسلمت، قالت: نعم فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: جنة حصينة، فقال لي رجل: اسمعي يا رجاء ما يقول رسول الله صلى الله عليه وسلم." 

(حديث امرأة يقال لها رجاء رضي الله عنها، رقم الحديث:20801، ج:24، ص:199، ط:مؤسسة الرسالة)

2: عمرہ۔ (عین پر زبر کے ساتھ)

"عَمْرَہ" کا معنی ہے:سرپر  رکھی  جانے  والی پگڑی۔  (القاموس الوحید، ص:1125، ط:ادارۃ الاسلامیات)

یہ مشہور تابعیہ اور عبدالرحمن بن سعد رضی اللہ عنہ کی بیٹی  کا نام ہے، جن  کی  پرورش  حضرت  عائشہ  رضی اللہ عنہا نے  کی ہے، اور ان ہی سے کئی روایات بھی نقل کی  ہیں۔

" عمرة بنت عبد الرحمن بن سعد الأنصارية  ابن زرارة بن عدس الأنصارية، النجارية، المدنية، الفقيهة، تريبة عائشة وتلميذتها.

قيل: لأبيها صحبة، وجدها سعد من قدماء الصحابة، وهو أخو النقيب الكبير أسعد بن زرارة.حدثت عن: عائشة، وأم سلمة، ورافع بن خديج."

(عمرة بنت عبد الرحمن، رقم العلم:199، ج:4، ص:507، ط:مؤسسة الرسالة)

3: مسفرہ ۔

"مُسْفِرَہ"  کا معنی ہے:روشن، چمک دار۔  (ماخوذ از القاموس الوحید، ص:773، ادارۃ الاسلامیات)

یہ نام بھی معنی کے اعتبار  سے اچھا ہونے کی وجہ سے رکھ سکتے ہیں، تاہم ان ناموں  میں سے بہتر یہی ہے کہ پہلا نام  صحابیہ کا نام ہونے کی وجہ سے رکھا جائے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144208201228

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں