میں نے اپنے بیٹے کا نام راحمین رکھا ہے، جس کے معنی ہیں رحم کرنے والے ،کیا یہ نام رکھنا درست ہے ؟
عربی زبان میں "راحمین "راحم کی جمع ہے،جس کا معنی رحم کرنے والے(متعدد لوگ)،معنی کے لحاظ سے درست ہے ،البتہ بہتر یہ ہے کہ مفرد کے صیغہ پر نام رکھا جائے،جیسے:اَرْحَم،رَحِیْم،رَاحِم۔
مصنف ابن ابی شیبہ میں ہے:
"عن عبد الله بن عمرو، يبلغ به النبي صلى الله عليه وسلم: الراحمونيرحمهم الرحمن، ارحموا أهل الأرض يرحمكم من في السماء."
(كتاب الأدب،ما ذكر في الرحمة من الثواب،ج:٥،ص:٢١٤،رقم:٢٥٣٥٥،ط:دار التاج)
تاج العروس میں ہے:
"والرحيم قد يكون بمعنى المرحوم كما يكون بمعنى الراحم، قال عملس ابن عقيل:
(فأما إذا عضت بك الحرب عضة … فإنك معطوف عليك رحيم)"
(ر ح م،ج:32،ص:234،ط:ودار إحياء التراث)
وفيه ايضاً:
"وجاز التسمية بعلي ورشيد من الأسماء المشتركة ويراد في حقنا غير ما يراد في حق الله تعالى."
(كتاب الحظر والإباحة،فرع،ج:6،ص:417،ط:سعید)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144508102350
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن