بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

رحم نکالنے کے بعد آنے والے خون کا حکم


سوال

میں نے  پچھلے پانچ سال سے رحم کو آپریشن سے نکالا  ہے۔ لیکن اب پچھلے ایک سال سے مجھے ایک یا دو ماہ کے بعد گلابی مادہ آتا ہے اور میں حیض کی طرح بھاری پن محسوس کرتی ہو کہ اس حالت میں نماز پڑھوں یا روزہ اور قرآن پاک کی تلاوت کروں یا نہیں؟  برائے مہربانی مجھے بتائیں کہ میں اس وجہ سے بہت مشکل میں ہوں۔

جواب

صورت مسئولہ میں چونکہ آپریشن کے  ذریعے  سائلہ نے رحم نکال دیا ہےاس لئے یہ    خون استحاضہ کا خون ہے، اس کی وجہ سے نماز، روزہ، قرآن کی تلاوت وغیرہ کرنا حرام نہیں ہوگا۔

البتہ یہ یاد رہے کہ اگر پیدائش کا سلسلہ روکنے کے لیے بچہ دانی مستقل طور پر نکالی گئی ہے تو یہ ناجائز ہے، اس پر توبہ واستغفار ضروری ہے۔

شرح فتح القدیر میں ہے:

"( باب الحيض ) قيل: هو دم ينفضه رحم امرأة سليمة من الداء والصغر، فقيد الرحم يخرج دم الاستحاضة والجراح ".

(شرح فتح القدير: كتاب الطهارة، باب الحيض والاستحاضة  (1/ 160)، ط. دار الفكر)

عمدۃ القاری میں ہے:

"فإن الاختصاء في الآدمي حرام مطلقا".

(عمدة القاري: باب ما يكره من التبتل والخصاء (20/  72)، ط. دار إحياء التراث العربي - بيروت)

فقط واللہ ٲعلم


فتوی نمبر : 144406102166

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں