بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

راہب احمد نام رکھنا


سوال

میرا نام راہب احمد ہے، کیا یہ نام رکھنا درست ہے؟ اگر درست نہیں تو تبدیل کرنا ضروری ہے؟

جواب

واضح رہے کہ راہب اس شخص کو کہتے ہیں جو رہبانیت ( یعنی دنیوی کام مثلاً شادی کاروبار وغیرہ بالکل چھوڑ کر اور آبادی سے دور جاکر عبادت کرنےکو) اختیار کرے،اور رہبانیت اختیار کرنا دینِ اسلام میں جائز نہیں ہے،اوریہ نام نصاریٰ اور ان کے پوپ رکھتے ہیں،اس لیے مسلمانوں کے لئے راہب احمد  نام رکھنا درست نہیں ہے، البتہ صرف "احمد  "نام رکھنا درست ہے،یا سائل اپنے لیے  انبیاء کرام علیہم السلام اور صحابہ   کرام  رضی اللہ عنهم کے ناموں میں سے کوئی اچھا بامعنی نام منتخب کرکے رکھ لیں۔

ہماری ویب سائٹ پر اسلامی ناموں کے سیکشن میں بچوں اور بچیوں کے بہت سے منتخب اسلامی نام موجود ہیں، جنس اور حرف منتخب کرکے نام کا انتخاب کرسکتے ہیں، لنک مندرجہ ذیل ہے:

اسلامی نام

القاموس المحیط میں ہے:

"الراھب:نصرانی،گرجاکا مذہبی رہنماوہ تارک الدنیا نصرانی جو عبادت کے لیے اپنی کٹی یا خانقاہ میں یکسو ہوکررہے،ج:رھبان".

(القاموس المحيط،باب الراء،مادہ:رہب،ص:675،ط:اداہ اسلامیہ لاہور كراچی)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144406100718

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں