بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

رحیم سید نام رکھنا


سوال

رحیم سید نام رکھنا کیسا ہے؟ شریعت اسلامی کے مطابق درست ہے یا نہیں؟ بعض لوگ کہتے ہیں یہ نام رکھنا درست نہیں ہے؟

جواب

رحیم سید نام رکھنا درست ہے ، اس کا معنی ہے: رحم دل سردار۔

معارف القرآن میں مفتی شفیع صاحب رحمۃ اللہ علیہ فرماتےہیں :

"رحیم"کے معنی " تام الرحمة"کے ہیں ،۔۔۔۔اور "تام الرحمۃ"کا مطلب یہ ہے کہ اس کی رحمت کامل و مکمل ہو۔۔۔۔کسی مخلوق کو "رحمٰن"کہنا جائز نہیں، کیوں کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی بھی ایسا نہیں ہوسکتا جس کی رحمت سے عالم کی کوئی چیز خالی نہ رہے ... بخلاف لفظِ "رحیم"کے کہ اس کے معنی میں کوئی ایسی چیز نہیں جس کا پایا جانامخلوق میں نا ممکن ہو؛ کیوں کہ یہ ہوسکتا ہے کہ کوئی شخص کسی شخص سے پوری پوری رحمت کا معاملہ کرے۔"(ملخصاً)

(معارف القرآن از حضرت مولانا مفتی محمد شفیع صاحب رحمۃ اللہ علیہ :(1/76)، مکتبہ معارف القرآن)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144404100503

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں