بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

27 رمضان 1446ھ 28 مارچ 2025 ء

دارالافتاء

 

راہ گیر کو لفٹ دینے کا حکم


سوال

ہم اکثر راستے میں موٹر سائیکل یا گاڑی پر جاتے ہیں، تو لفٹ مانگنے کے لیے اکثر لوگ رکنے کا اشارہ کرتے ہیں۔ اپنی حفاظت کی غرض سے کسی کو لفٹ نہ دینا کیسا ہے؛  کیونکہ کسی بندے کا پتہ نہیں ہوتا، ہو سکتا ہے  لفٹ مانگنے والے نے کوئی جرم کیا ہو اور پکڑے جانے کی صورت میں لفٹ دینے والا بھی اس کے ساتھ پکڑا جائے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر راستے میں کوئی اجنبی شخص لفٹ مانگے، اور  اُسے سواری پر بٹھالینے میں جان،مال یا عزت کو نقصان پہنچنے کا خطرہ نہ ہو، تو ایسے شخص کو اپنے ساتھ بٹھالینا مستحب اور ثواب کا کام ہے، تاہم اگر مذکورہ صورت میں جان، مال یا عزت کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو تو اپنی حفاظت کی غرض سے لفٹ نہ دینا جائز ہے، ایسا کرنے پر گناہ نہیں ملے گا۔

مجمع الزوائد میں ہے:

"وعن أبي هريرة قال: قال رسول الله - صلى الله عليه وسلم -: " «من فرج عن مسلم كربة في الدنيا فرج الله عنه كربة من كرب يوم القيامة، ومن ستر عورة مسلم ستر الله عورته يوم القيامة، والله في حاجة العبد ما كان العبد في حاجة أخيه» ".

رواه الطبراني في الأوسط، وفي الكبير طرف من آخره، وفيه عبيد الله بن زحر وقد وثقه جماعة وضعفه آخرون، وبقية رجاله ثقات".

(كتاب البر والصلة، باب فضل قضاء الحوائج، ٨/ ١٩٣، ط: مكتبة القدسي)

موسوعۃ الفقہیہ الکویتیہ میں ہے:

"الحفاظ على النفس والمال والعرض من ‌مقاصد ‌الشريعة، وقد تبين مما تقدم، أنه لو كان في القيام بعبادة ما تلف للإنسان في نفسه أو ماله فإنه يرخص ويخفف عنه فيها".

(أمن، ‌‌اشتراط الأمن بالنسبة للامتناع عن المحرمات، ٦/ ٢٧٤، ط: دارالسلاسل)

الفقہ الاسلامی وادلتہ میں ہے:

"والدين في تشريع الإسلام أساس نظام الجماعة العام؛ لأن المصالح التي لاحظها الإسلام هي الأصول الخمسة الكلية الضرورية لكل مجتمع، وهي ‌مقاصد ‌الشريعة المعروفة وهي حفظ الدين أو العقيدة، وحفظ النفس (أو حق الحياة) وحفظ العقل وحفظ النسل أو العرض، وحفظ المال والممتلكات، فلا تتوافر الحياة الإنسانية الصحيحة إلا بها".

(الباب الأول: الحدود الشرعية، ‌‌سادساً ـ مبادئ العقاب في الشريعة وما لها من أثر في تخفيف الجريمة، ٧/ ٥٣١٨، ط: دارالفكر)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144605100254

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں