بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

رافیعہ نام رکھنا


سوال

" رافیعہ"  کا مطلب اور اس کی تشریح اور یہ کیا کسی صحابیہ رض کا نام ہے ؟

جواب

"رافیعہ"  کے تلفظ  کے ساتھ   یہ لفظ عربی لغت میں  مستعمل نہیں ہے۔ اور  نہ ہی کسی صحابیہ  رضی اللہ عنہا کا ایسا نام مل سکا۔

البتہ  "رَافِعَہ"  اور  "رَفِیْعَہ  "  تلفظ درست ہے، "رفیعہ"  کے معانی بلند  مقام و مرتبہ  والی ، اور رافعہ کے معنی  اٹھانی والی، بلند کرنے والی، پھیلانے والی۔

پس مسئولہ صورت میں "رفیعہ"  یا "رافعہ"  نام رکھ سکتے ہیں۔

رافِعة : (معجم الرائد) :

" رافعة - جمع، روافع - (اسم) 

1- رافعة : كل جماعة تذيع الأخبار والأسرار 

2- رافعة : آلة ترفع الأثقال وتنقلها أحيانا من مكان إلى آخر."

رَفيع : (معجم الغني) : 

"(صِفَةٌ مُشَبَّهَةٌ). 

1- هُوَ رَفيعُ الْمَقامِ بَيْنَ أَهْلِهِ : عالِي الْمَقامِ. 

2- رَفيعُ الشَّأْنِ : يَحْتَلُّ مَكانَةً عالِيَةً- لَهُ شَأْنٌ رَفيعُ  

3- أُسْلوبٌ رَفيعُ : جَيِّدٌ. 

4- يَحْتَلُّ مَنْصِباً رَفيعاً : سامِياً، عالِياً- دَرَجَةٌ رَفيعَةٌ.  

5- أَحْرَزَ على وِسامٍ رَفيعُ : عَلَى وِسامٍ مِنْ دَرَجَةٍ عالِيَةٍ، وِسامٍ شَريفٍ. 

6- صِناعَةٌ رَفيعَةٌ. : مِنَ النَّوْعِ الجَيِّدِ."

فقط و اللہ اعلم


فتوی نمبر : 144207201217

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں