رفع یدین سے کیا مراد ہے ؟ وضاحت فرمادیں ؟
نماز میں ہاتھ اٹھا کر اشارہ کرنے کو رفع یدین کہتے ہیں۔ احناف کے نزدیک نماز کے شروع میں تکبیر تحریمہ کے وقت ہاتھ اٹھا کر اشارہ کرنا سنت ہے۔ اس کے علاوہ نماز میں دیگر مقامات میں ہاتھ اٹھا کر اشارہ کرنا مسنون نہیں ۔
المبسوط للسرخسی میں ہے:
"(ولا يرفع يديه في شيء من تكبيرات الصلاة سوى تكبيرة الافتتاح)".
(كتاب الصلاة، كيفية الدخول في الصلاة ،1/ 14، ط. دار المعرفة - بيروت، تاريخ النشر: 1414هـ = 1993م)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144311101781
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن