"رضی اللہ عنہ" کی جگہ "رض" لکھناجائز ہے؟
حضرات صحابہٴ کرام کے اسمائے گرامی کے ساتھ ” رضی الله عنہ“ کے بجائے”رض“ لکھنا خلافِ ادب ہونے کے ساتھ ساتھ قلتِ محبت پر دال ہے، اور ان کلمات سے مقصود دعا کرنا ہے، جو کہ ان حروف سے حاصل نہیں ہوتا، لہٰذا "رضی اللہ عنہ" لکھنا چاہیے، یہی ادب کا تقاضا ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144201200988
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن