بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ربیع الاول میں سفید کپڑے بنانا اور اس کی خرید وفروخت کرنے کا حکم


سوال

ربیع الاول میں سفید کپڑے بنانا اور اس کی خرید وفروخت کرنا کیسا ہے، حال آں کہ جشنِ ولادت منانا بدعت ہے؟

جواب

سفید لباس پہننا نہ صرف جائز، بلکہ اولیٰ ہے، سفید لباس کا رسول اللہ ﷺ کے ہاں پسندیدہ ہونا قولاً و عملاً ثابت ہے، نیز سفید کپڑ ے کا استعمال بدعت کے ساتھ خاص نہیں ہے، بلکہ اس کا استعمال جائز امور میں بھی بکثرت ہوتاہے؛ اس  لیے اگر سفید کپڑا کسی بدعت کے لیے استعمال ہو تو اس کا وبال استعمال کرنے والے پر ہوگا، اس بنا پرسفید کپڑے کی خریدوفروخت  ناجائز نہیں ہوگی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144112201610

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں