بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

رابیل رامین ماہین نام رکھنا


سوال

رامین ۔ رابیل۔ماہین نام کا مطلب کیاہے؟

جواب

رابیل کا معنیٰ عربی، اردو اور فارسی لغات میں نہ مل سکا، ممکن ہے کسی دوسری زبان کا لفظ ہو، لیکن جب معنیٰ معلوم نہ ہو تو بہتر ہے کہ "رابیل" کو نام کا حصہ نہ بنایا جائے۔

’’رامین‘‘  نام رکھنا درست ہے جیسا کہ یہ ایک شافعی فقیہ کے پر دادا کا نام بھی تھا، البتہ یہ نام لڑکے کا ہے۔

مفرد لفظ ہونے کے اعتبار سے تو اس کا مطلب نہیں معلوم ہوسکا، البتہ یہ جمع کا لفظ ہوسکتا ہے جس کا معنی ہوگا "ارادہ کرنے والے" یا "تیر اندازی کرنے والے"۔

ماہین فارسی زبان کا لفظ ہے، جس کے معنی چاند کی مانند، حسین و جمیل خاتون کے آتے ہیں، یہ نام رکھ سکتے ہیں۔

زياده مناسب يه هے كه لڑکے کا نام انبياء عليهم السلام اور صحابه كرام ر ضوان الله تعالي عنهم اجمعين كے ناموں ميں سے کسی نام  پر رکھا جائے، اور لڑکی کا نام صحابیات رضی اللہ عنہن کے نام پر رکھا جائے۔

تاج العروس میں ہے :

"(و) القاضي (الحسن بن الحسين) بن محمد (بن رامين) الاستراباذي، (فقيه) شافعي حدث عن عبد الله بن محمد بن الحميدي الشيرازي، وعنه أبو بكر الخطيب، أورد ابن عساكر من طريقه مسلسلاً ينتهي إلى إبراهيم بن أدهم، رضي اللها تعالى عنه قرأته في تاريخه".

 (35 / 115)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144401101654

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں