بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

رب المال کے انتقال کے بعد مضاربت کا ختم ہونا


سوال

ایک شخص نے اپنے دوست کے ساتھ بیع میں  مضاربت کی، اس کے انتقال کے بعد اس کی اولاد نے کاروبارسنبھالا تو اب رب المال کو اس کا نفع اسی طرح دیا جائے گا یا مضاربت ختم ہوجائے گی ؟

جواب

صورت مسئولہ میں رب المال کے انتقال کے بعد مضاربت ختم ہوگئی تھی  ،اب اگر  رب المال کی اولاد   مضاربت کو اسی شخص کے ساتھ  بحال رکھنا  چاہے تو نیا عقد کر کے مضاربت کو جاری رکھا جاسکتاہے۔

فتاوی شامی میں ہے :

" (وتبطل) المضاربة (بموت أحدهما) لكونها وكالة۔۔۔وفي البزازية: مات المضارب والمال عروض باعها وصيه، ولو مات رب المال والمال نقد تبطل في حق التصرف."

(ص:584،ط:دار الكتب العلمية)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144307200076

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں