بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

رات میں ناخن کاٹنے کا حکم


سوال

کیا رات میں ناخن کاٹ سکتے ہیں؟

جواب

واضح رہے کہ شریعت نے ناخن کاٹنے کو کسی وقت کے ساتھ مقید نہیں کیا، دن رات میں جس وقت بھی انسان اپنے ناخن کاٹنا چاہے، شرعاً کاٹ سکتا ہے،  رات کے اوقات میں بھی ناخن کاٹنے میں شرعاً کوئی حرج نہیں ہے بلکہ اگر ناخن بڑے ہوچکے ہوں اور رات کے وقت انہیں کاٹنے کا خیال آئے تو اسی وقت کاٹ لینے چاہییں، صبح تک تاخیر نہیں کرنی چاہیے۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"حكي أن هارون الرشيد سأل أبا يوسف رحمه الله تعالى عن قص الأظافير في الليل فقال ينبغي فقال ما الدليل على ذلك فقال: قوله عليه السلام: الخير لا يؤخر. كذا في الغرائب."

(کتاب الکراہیۃ، باب: 9، ج: 5، ص: 358، ط: مکتبہ رشیدیہ)

فقط و اللہ اعلم


فتوی نمبر : 144307102008

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں