بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

رات کو سورۃ یس کی تلاوت کی فضیلت


سوال

شب جمعہ میں سورة یس پڑھنے کا یہ ثواب کہ اس کی مغفرت کردی جاتی ہے کیا یہ حدیث بحوالہ الترغیب والترہیب درست ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں" الترغیب والترہیب "کی سور ۃ یٰس کی فضیلت سے متعلق  جس روایت کے بارے میں پوچھا گیا ہے وہ روایت درست ہے، البتہ اس میں شبِ جمعہ کی تخصیص نہیں ہے، نیز  یہ روایت" صحیح ابن حبان" میں بھی موجود ہے۔ 

"أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، مَوْلَى ثَقِيفٍ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ شُجَاعِ بْنِ الْوَلِيدِ السَّكُونِيُّ، حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ جُنْدُبٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ ‌قَرَأَ ‌يس ‌فِي ‌لَيْلَةٍ ابْتِغَاءَ وَجْهِ اللَّهِ غُفِرَ لَهُ."

(صحيح ابن حبان،كتاب الصلوة، فصل في قيام الليل، ‌‌ذكر استحباب قراءة سورة يس للمتهجد في كل ليلة رجاء مغفرة الله ما قدم من ذنوبه بها، رقم الحديث: 2574)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144305200008

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں