بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

5 ذو القعدة 1446ھ 03 مئی 2025 ء

دارالافتاء

 

رات کو صفائی کرنا


سوال

رات کو گھر کی صفائی کی کوئی ممانعت حدیث کی رو سے موجود ہے؟

جواب

شریعتِ مطہرہ میں صفائی کے  لیے کوئی خاص وقت مقرر نہیں ہے، جس وقت صفائی کی ضرورت محسوس ہو، صفائی کر لینا چاہیے، بعض لوگوں کا خیال ہے کہ غروبِ آفتاب کے بعد جھاڑو نہیں لگانا چاہیے، اس کی کوئی اصل اور سند موجود نہیں ہے، رات کو بھی جھاڑو لگا سکتے ہیں۔

’’آپ کے مسائل اور ان کا حل‘‘  میں حضرت مولانا محمد یوسف لدھیانوی شہید رحمہ اللہ لکھتے ہیں:

’’رات کو جھاڑو دینے کا گناہ میں نے کہیں نہیں پڑھا․․․‘‘ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144108201372

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں