بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

رات کو پیدا ہونے والے بچے کا عقیقہ کس دن کیا جائے؟


سوال

اگر ایک بچہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب کو رات 8 بجے پیدا ہوا ہو تو اس کا عقیقہ کس دن کیا جائے گا؟

جواب

جو بچہ جمعہ  اور ہفتے کی درمیانی شب 8 بجے کے قریب پیدا ہوا ہو ، تو ہفتہ کا دن اس کی ولادت کا پہلا دن شمار ہوگا اور آئندہ جمعہ کو اس کی پیدائش کا ساتواں دن، اسے اگلا جمعہ چودہواں دن اور اس سے اگلا جمعہ اکیسواں دن  ہوگا۔

ان تین جمعوں میں سے کسی ایک جمعہ کو عقیقہ کیا جاسکتا ہے، جس کا وقت جمعرات کا سورج غروب ہوجانے سے جمعہ کے غروب ہونے تک ہے، لیکن بہتر اور افضل یہ ہے کہ جمعہ کے دن سورج نکلنے کے بعد عقیقہ کیاجاۓ۔

"و ذبحھا في الیوم السابع یسنّ والأولی فعلھا صدر النھار عند طلوع الشمس بعد وقت الكراهة للتبرك بالبکور."

(تنقیح الفتاوی الحامدیة، ۲ / ۲۳۳ ،کتاب الذبائح، ط : مکتبه امدادیه )

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144402100112

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں