بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

رات کو استعمال شدہ برتن دھوئے بغیر چھوڑنا


سوال

رات میں اگر برتن گندہ چھوڑ دیے جائے اور نہ دھویا جائے تو کیا برتن بددعا دیتا ہے؟

جواب

جس برتن میں کھانے پینے کی اشیاء موجود ہوں انہیں رات  بھر ڈھکے بغیرکھلا چھوڑے رکھنے کی ممانعت احادیث میں وارد ہوئی ہے، البتہ استعمال شدہ برتن دھوئے  بغیر مستعمل ( گندے ) چھوڑے رکھنے  یا برتنوں کے بددعا دینے کے حوالے سے کوئی  جزئیہ یا حوالہ نہیں مل سکا، لہذا اسے شرعًا ممنوع نہیں کہا جاسکتا، تاہم رات کو سونے سے پہلے  صفائی کرلینا بہتر ہے، تاکہ کیڑے مکوڑوں سے بھی حفاظت ہوسکے۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144208200585

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں