کیا کسی نام کے ساتھ رانی لگا سکتے ہیں؟ جیسے میری بیٹی کا نام اقصی رانی رکھا گیا ہے، کیا یہ نام درست ہے؟
"رانی" نام کے معنی ہیں: "ملکہ، راجا کی بیوی، معزز ہندو عورتوں کا خطاب"، پہلے دو معنوں کے لحاظ سے یہ نام درست ہے اوراس لفظ کا اس معنی میں استعمال عام بھی ہے اس لیے اقصیٰ کے ساتھ رانی کا لاحقہ درست ہے اور اقصی رانی نام رکھنادرست ہے۔
فیروز اللغات میں ہے:
"رانی: ملکہ، راجا کی بیوی، معزز ہندو عورتوں کا خطاب۔"
(فیروز اللغات، ص:700)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144501102290
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن