بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قوت حافظہ کا عمل


سوال

میری بہن جو سبق یاد کرتی ہے اس کو جلدی بھول جاتی ہے ؟اس کا حل بتائیں ؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں سائل کی بہن فرض نمازوں  کا اہتمام کرے، گناہوں سے بچیں، نیز ذہنی تشویش کے اسباب خاص کر موبائل اور اس کی خرافات سے اپنے آپ کو بچائے۔

اس کے علاوہ  ہر نماز کے بعد وہ اپنے سر پر ہاتھ رکھ کر گیارہ مرتبہ  يَا قَوِيُّ پڑھنے کا اہتمام کریں، فجر اور مغرب کی نماز کے بعد سات سات مرتبہ ’’رَبِّ اشْرَحْ لِيْ صَدْرِيْ وَيَسِّرْلِيْ أَمْرِيْ وَاحْلُلْ عُقْدَةً مِّنْ لِّسَانِيْ يَفْقَهُوْا قَوْلِيْ، رَبِّ زِدْنِيْ عِلْماً‘‘ پڑھیں، اور جس وقت سبق یاد کرانے بیٹھیں تو پرسکون ماحول میں ہوں ، جہاں ان کے ذہنی انتشار کے اسباب نہ ہوں اور یاد کرنے سے پہلے تین تین بار درج ذیل دعاؤں کے پڑھنے کا اہتمام کریں اللہ کی ذات سے امید ہے کہ فائدہ ہوگا:

’’رَبِّ زِدْنِيْ عِلْمَا‘‘

’’رَبِّ يَسِّرْ وَ لاَ تُعَسِّرْ وَ تَمِّمٍ بِالْخَيْرِ‘‘.

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144307102318

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں