اگر کسی وجہ سے قسط یاقسطوں میں تاخیر ہو جاۓ تو فروخت کنندہ فی صد کے حساب سے اضافی رقم یا جرمانہ وصول کرتے ہیں کیا یہ جائز ہے ؟
صورتِ مسئولہ میں مقررہ وقت پر قسط ادا نہ کرنے کی صورت میں جرمانہ کی شرط لگانا اور جرمانہ وصول کرنا جائز نہیں ہے؛ کیوں کہ قسط کی ادائیگی میں تاخیر کرنے پر جرمانے کا لین دین سود کے زمرے میں آتا ہے جو کہ شرعاً ناجائز اور حرام ہے۔
فتاویٰ شامی میں ہے:
"وفي الأشباه كل قرض جر نفعا حرام.... (قوله كل قرض جر نفعا حرام) أي إذا كان مشروطا كما علم مما نقله عن البحر".
(کتاب البیوع، ج: 5، صفحہ: 166، ط: ایچ، ایم، سعید)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144406100049
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن