بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قربانی والے دن قربانی کا ارادہ کرلینے سے قربانی کا حکم


سوال

قربانی والے دن قربانی کاارادہ کرنے سے قربانی ہوجائے گی؟

جواب

قربانی کی نیت دل سے کرنا کافی ہے، زبان سے کہنا ضروری نہیں ہے،  اگر قربانی کی نیت سے جانور خریدا ہو یا قربانی کی دن اس جانور کے قربانی کی نیت کی ہو یا قربانی کے وقت قربانی کی نیت کرلی ہو تو ان سب صورتوں میں قربانی ادا ہوجائے گی، بلکہ قربانی کی نیت سے جانور خریدنے کی صورت میں اگر ذبح کرتے  وقت قربانی کی نیت کا خیال نہ آیا تب بھی قربانی ہوجائے گی۔

فتاوی عالمگیری میں ہے:
"ذبح المشتراة لها بلا نية الأضحية جازت اكتفاء بالنية عند الشراء، كذا في الوجيز للكردري".(5 / 294، کتاب الاضحیۃ، ط: رشیدیہ) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144112200582

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں