جس شخص پر قربانی واجب تھی اس نے جانور خریدنے کے بجائے اس کی قیمت ایک ضرورت مند کو دے دی تو کیا اس کی قربانی ادا ہوگئی؟
جس شخص کے ذمہ قربانی واجب ہو اس پر لازم ہے کہ جانور کو ذبح کر کے ہی اس واجب کو ادا کرے، صرف جانور کی قیمت کسی ضرورت مند کو دینے سے قربانی کا حکم یا وجوب ساقط نہیں ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144109200733
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن