بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 ربیع الاول 1446ھ 14 ستمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

قربانی کے لیے اونٹ کی عمر پانچ سال ہونا ضروری ہے


سوال

اونٹ اگر دوسال کا ہو تو اس  کی قربانی ہوجاۓ گی؟ نیز اس  میں دو حصے ڈالنا جائز ہوگا؟ 

جواب

واضح رہے کہ اونٹ کی قربانی  جائز ہونے کے لیے ضروری ہے کہ اس کی عمر کم از کم پانچ سال ہو ،ایسی صورت میں اس میں کم از کم ایک اور  زیادہ  سے زیادہ سات افراد شریک ہوسکتے ہیں ،اور اگر عمر پانچ سال سے  کم ہوگی تو اس کی قربانی شرعاً  بالکل بھی جائز نہیں ہوگی۔ 

فتاوی شامی میں ہے:

 "و صح (الثني) فصاعدا من الثلاثة والثني (هو ابن خمس من الإبل.

وفي البدائع: تقدير هذه الأسنان بما ذكر لمنع النقصان لا الزيادة، فلو ضحى بسن أقل لا يجوز، وبأكبر يجوز."

(كتاب الأضحية،322/6،ط:سعید)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144412100524

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں