بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قربانی کس پر واجب ہے؟


سوال

میرے والد صاحب کے نام پر 3.5 مرلے زمین  ہے  میرے نام پر 12 مرلے اور چھوٹے بھائی کے بھی 12 مرلے زرعی پیداوار میں استعمال ہونے والی زمین ہے۔

02 تولے سونا میری بیوی کا ہے اور والدہ نے 02 تولے چھوٹے بھائی کی شادی میں دینے کے لیے تیار کروا کر رکھا ہوا ہے۔ گھر میں 02بھینس بھی ہیں۔ قربانی کے نصاب کا اندازہ کیسے لگائیں؟

جواب

واضح رہے کہ  عید الاضحی کے ایام   (یعنی دس ذوالحجہ کی صبح صادق سے بارہ ذوالحجہ کی مغرب تک) کے دوران  اگر کوئی شخص صاحبِ نصاب ہو تو اس پر قربانی کرنا واجب ہوتی ہے، بصورتِ دیگر قربانی واجب نہیں ہوتی۔

قربانی کے اَحکام میں صاحبِ نصاب ہونے کا مطلب یہ ہے کہ اس کے پاس ضرورت سے زائد کسی بھی قسم کا اتنا مال یا سامان موجود ہو جس کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے برابر یا اس سے زائد ہو۔

نیز قربانی کے وجوب کے لیے نصاب پر سال گزرنا بھی شرط نہیں ہے، اور مال کا بڑھنے والا ہونا (سونا چاندی، نقدی یا مالِ تجارت ہونا) بھی شرط نہیں ہے،  لہذا صورت مسئولہ میں زرعی اراضی  سے حاصل شدہ غلہ اگر زرعی زمین کے مالکان  کی ضرورت  کے بقدر یا ضرورت سے کم ہو تو اس صورت میں اگر مالک کے پاس بقدر نصاب  سونا، چاندی، مالکان تجارت یا ضرورت  سے زائد اتنا  سامان جس کی مالیت  چاندی کے نصاب کے مساوی ہو، موجود نہ ہو تو اس پر قربانی واجب نہ ہوگی،  بصورت دیگر قربانی واجب ہوگی۔

سائل کی بیوی اور والدہ کی ملکیت  میں اگر 2 تولہ سونے  کے ساتھ  کچھ چاندی  یا ضرورت سے زائد  کچھ نقدی ، یا ضرورت سے زائد سامان ملکیت  میں  موجود ہو  جس کی مجموعی مالیت چاندی  کے نصاب کے برابر  یا  زائد بنتی ہو تو اس صورت میں ان پر بھی قربانی  واجب ہوگی، اور  ایام نحر میں قربانی نہ کرنے کی صورت  میں قربانی  کی رقم صدقہ کرنا واجب ہوگی۔

رد المحتار علی الدر المختار میں ہے:

" وشرعا (ذبح حيوان مخصوص بنية القربة في وقت مخصوص. وشرائطها: الإسلام والإقامة واليسار الذي يتعلق به) وجوب (صدقة الفطر) كما مر 

(قوله واليسار إلخ) بأن ملك مائتي درهم أو عرضا يساويها غير مسكنه وثياب اللبس أو متاع يحتاجه إلى أن يذبح الأضحية ولو له عقار يستغله فقيل تلزم لو قيمته نصابا، وقيل لو يدخل منه قوت سنة تلزم، وقيل قوت شهر، فمتى فضل نصاب تلزمه. ولو العقار وقفا، فإن وجب له في أيامها نصاب تلزم، وصاحب الثياب الأربعة لو ساوى الرابع نصابا غنى وثلاثة فلا، لأن أحدها للبذلة والآخر للمهنة والثالث للجمع والوفد والأعياد، والمرأة موسرة بالمعجل لو الزوج مليا وبالمؤجل لا، وبدار تسكنها مع الزوج إن قدر على الإسكان.

له مال كثير غائب في يد مضاربه أو شريكه ومعه من الحجرين أو متاع البيت ما يضحي به تلزم، وتمام الفروع في البزازية وغيرها."

( كتاب الأضحية، ٦ / ٣١٢، ط: دار الفكر )

العناية شرح الهداية میں ہے:

" وقوله (والتضحية فيها) أي في أيام النحر (أفضل من التصدق بثمن الأضحية) أما في حق الموسر فلأنها تقع واجبة في ظاهر الرواية أو سنة في أحد قولي أبي يوسف - رحمه الله -، والتصدق بالثمن تطوع محض، ولا شك في أفضلية الواجب أو السنة على التطوع، وأما في حق المعسر فلأن فيها جمعا بين التقرب بإراقة الدم، والتصدق والإراقة قربة تفوت بفوات هذه الأيام، ولا شك أن الجمع بين القريتين أفضل، وهذا الدليل يشمل الغني والفقير وتشبيهه بالصلاة والطواف ظاهر، فإن الطواف في حق الآفاقي لفواته أفضل من صلاة التطوع التي لا تفوت، بخلاف المكي فإن الصلاة في حقه أفضل."

( العناية بهامش: فتح القدير، كتاب الأضحية، ٩ / ٥١٣، ط: دار الفكر )

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار)  میں ہے:

" (ولو) (تركت التضحية ومضت أيامها) (تصدق بها حية ناذر) فاعل تصدق (لمعينة) ولو فقيرا۔

 (قوله: ولو تركت التضحية إلخ) شروع في بيان قضاء الأضحية إذا فاتت عن وقتها فإنها مضمونة بالقضاء في الجملة، كما في البدائع.

(قوله: ومضت أيامها إلخ) قيد به لما في النهاية: إذا وجبت بإيجابه صريحا أو بالشراء لها، فإن تصدق بعينها في أيامها فعليه مثلها مكانها، لأن الواجب عليه الإراقة وإنما ينتقل إلى الصدقة إذا وقع اليأس عن التضحية بمضي أيامها، وإن لم يشتر مثلها حتى مضت أيامها تصدق بقيمتها، لأن الإراقة إنما عرفت قربة في زمان مخصوص ولا تجزيه الصدقة الأولى عما يلزمه بعد لأنها قبل سبب الوجوب اهـ (قوله: تصدق بها حية) لوقوع اليأس عن التقرب بالإراقة، وإن تصدق بقيمتها أجزأه أيضا لأن الواجب هنا التصدق بعينها وهذا مثله فيما هو المقصود اهـ ذخيرة."

( كتاب  الأضحية، ٦ / ٣٢٠، ط: دار الفكر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144311101298

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں