بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قربانی کس پر واجب ہے؟


سوال

قربانی کس کس پر واجب ہے؟

جواب

قربانی ہر اس عاقل بالغ مرد و عورت مقیم  شخص پر واجب ہے جس  کے پاس ایام اضحیہ میں ضرورت سے زائد ساڑھے سات تولہ سونایا  ساڑھے باون تولہ چاندی یا ساڑھے باون تولہ چاندی کے بقدر مال تجارت یا ساڑھے باون تولہ چاندی کے بقدر ضرورت سے زائد اشیاء   یا ان چاروں کا مجموعہ یا ان میں سے بعض کا بعض کے ساتھ مجموعہ ساڑھے باون تولہ چاندی کے برابر ہو، فقہاء نے لکھا ہے کہ جس پر صدقہ فطر واجب ہو اس پر قربانی بھی واجب ہوتی ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"وشرائطها: الإسلام والإقامة واليسار الذي يتعلق به) وجوب (صدقة الفطر) كما مر."

(کتاب الاضحیۃ ج نمبر ۶ ص نمبر ۳۱۲، ایچ ایم سعید)

وفيه أيضا:

"(ذي نصاب فاضل عن حاجته الأصلية) كدينه وحوائج عياله (وإن لم يتم) كما مر (وبه) أي بهذا النصاب (تحرم الصدقة) كما مر، وتجب الأضحية ونفقة المحارم على الراجح."

(کتاب الزکوۃ باب صدقۃ الفطر ج نمبر ۲ ص نمبر ۳۶۰،ایچ ایم سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144311101234

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں