بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قربانی کے ایام میں کس دن قربانی زیادہ افضل ہے؟


سوال

اگر کوئی شخص قربانی دس گیارہ بارہ تاریخ میں سے دس تاریخ کو نہ کرے،  بلکہ گیارہ  یابارہ  تاریخ کو کرے تو کیا ثواب میں کچھ کمی ہوگی یا نہیں؟ تاریخ کے سلسلے میں کب کرنا افضل ہے اور کب کرنا غیر افضل ہے؟

جواب

قربانی کا وقت ذوالحجہ کی دس تاریخ کو عید کی نماز کے بعد سے لے کر بارہ تاریخ کے سورج غروب ہونے سے پہلے پہلے تک ہے، ان تین ایام میں سے جس دن بھی آدمی چاہے بلاکراہت قربانی کرسکتا ہے، قربانی کے فریضہ کی ادائیگی میں  کوئی فرق نہیں آتا۔ البتہ  ثواب کے اعتبار سے پہلے دن قربانی کرنا زیادہ افضل ہے، پھر دوسرے دن اور پھر تیسرے دن۔

البحر الرائق شرح كنز الدقائق - (8 / 200):
"ووقتها ثلاثة أيام أولها أفضلها ويجوز الذبح في لياليها إلا أنه يكره لاحتمال الغلط في الظلمة  وأيام النحر ثلاثة ۔"

المبسوط للسرخسي ـ(12 / 15):
"ثم يختص جواز الأداء بأيام النحر وهي ثلاثة أيام عندنا قال عليه الصلاة والسلام: "أيام النحر ثلاثة أفضلها أولها فإذا غربت الشمس من اليوم الثالث لم تجز التضحية بعد ذلك".

المحيط البرهاني للإمام برهان الدين ابن مازة - (5 / 662):
"قال علي: يصح النحر ثلاثة أيام، أفضلها أولها".

حاشية رد المحتار على الدر المختار - (6 / 316):
" قوله ( أفضلها أولها ) ثم الثاني ثم الثالث كما في القهستاني عن السراجية "۔

درر الحكام شرح غرر الأحكام - (3 / 256)
"وقدمنا مثله ( قوله : اعلم أن أيام النحر ثلاثة )لكن أفضلها أولها وأدونها آخرها كما في قاضي خان".

فتح القدير لكمال بن الهمام - (22 / 94):
"قال: ( وهي جائزة في ثلاثة أيام : يوم النحر ويومان بعده ) وقال الشافعي : ثلاثة أيام بعده لقوله عليه الصلاة والسلام { أيام التشريق كلها أيام ذبح } ولنا ما روي عن عمر وعلي وابن عباس رضي الله عنهم أنهم قالوا : أيام النحر ثلاثة أفضلها أولها وقد قالوه سماعا لأن الرأي لا يهتدي إلى المقادير ، وفي الأخبار تعارض فأخذنا بالمتيقن وهو الأقل ، وأفضلها أولها كما قالوا ولأن فيه مسارعة إلى أداء القربة وهو الأصل إلا لمعارض".

-فتاوی بینات،کتاب  الذبائح و الاضحیۃ ، 4/600،ط:مکتبہ بینات۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144112200790

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں