بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قربانی کے جانور کا گوبر اپنے استعمال میں لانا


سوال

کیا قربانی کے جانور کا گوبر قربانی دینے والا استعمال کرسکتا ہے ؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر قربانی کی نیت سے جانور خریدا ہو اور وہ جانور باہر  گھاس وغیرہ خود چرتا ہو تو اس کے گوبر سے فائدہ حاصل کرنا درست نہیں ہے، اگر فائدہ حاصل کیا تو اس کے بقدر قیمت صدقہ کرنا ضروری ہوگا، اور اگر جانور  گھر کا پالتو ہو، یا جانور میں قربانی کی نیت نہ ہو  یا جانور گھر میں چارہ کھاتا ہو تو اس کے گوبر سے فائدہ حاصل کرنا جائز ہے۔ 

فتاوی عالمگیری میں ہے:

"ولو اشترى بقرةً حلوبةً وأوجبها أضحية فاكتسب مالاً من لبنها يتصدق بمثل ما اكتسب ويتصدق بروثها، فإن كان يعلفها فما اكتسب من لبنها أو انتفع من روثها فهو له، ولايتصدق بشيء، كذا في محيط السرخسي".(5 / 301، کتاب الاضحیۃ، ط: رشیدیہ) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144111201646

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں