میرا مسئلہ یہ ہے کہ قربانی کا بکرا لیا اور اس کو پاؤں پر چوٹ آئی تو اس کو چار ٹانکے لگے ہیں تو آیا اس کی قربانی ہوسکتی ہے؟
صورت مسئولہ میں اگر چوٹ کی نوعیت ایسی ہےکہ مذکورہ بکرا چلتے ہوئے اس ٹانگ کا سہارا لے کر چلتا ہےتو کی قربانی درست ہے۔اور اگر چلتے وقت تین ٹانگوں کے سہارے چلتا ہے اور چوٹ والی ٹانگ زمین سے اٹھا کر چلتا ہے تو یہ قربانی میں عیب ہے، قربانی کے وقت یعنی ذبح سے پہلے اس عیب کی موجودگی میں قربانی درست نہیں ہوگی۔
فتاوی عالمگیری میں ہے:
"ولا تجوز العمياء والعوراء البين عورها، والعرجاء البين عرجها وهي التي لا تقدر أن تمشي برجلها إلى المنسك".
(كتاب الأضحية، الباب الخامس في بيان محل إقامة الواجب، ج: 5، صفحہ: 297، ط: دارالفکر)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144311101682
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن