بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 محرم 1447ھ 03 جولائی 2025 ء

دارالافتاء

 

قربانی کے گوشت کو دھوئے بغیر کھانے کا حکم


سوال

کیا قربانی کا گوشت بغیر دھوئے کھانا جائز ہے؟

جواب

صورت مسئولہ میں    قربانی کے لیے   ذبح کیے گئے جانور  کا گوشت  دھوئے بغیر  بھی کھا سکتے ہیں، بشرطیکہ  اس پر کوئی  ظاہری ناپاکی نہ لگی ہو، ( مثلاً نجاست یا دمِ  مسفوح یعنی بوقتِ ذبح  بہنے والا خون ) ۔  نجاست یا دمِ مسفوح لگے ہونے کی صورت میں گوشت کو دھو کر پاک کرنا ضروری ہوگا۔

المحیط البرہانی میں ہے:

"وفي «عيون المسائل» : ‌الدم ‌الملتزق باللحم إن كان ملتزقاً من الدم السائل بعدما سال كان نجساً، وإن لم يكن ملتزقاً من الدم السائل لم يكن نجساً"

(كتاب الطهارات، ‌‌الفصل السابع في النجاسات وأحكامها، ج:1، ص:189، ط:دار الكتب العلمية، بيروت - لبنان)

فتاوی عالمگیری میں ہے:

"وما ‌لزق من الدم السائل باللحم فهو نجس. كذا في منية المصلي."

(کتاب الطھارۃ، الباب السابع في النجاسة وأحكامها، ج:1، ص:46، ط:دار الفکر بیروت)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144612100793

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں