بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قربانی کے جانور میں دو دانت کی شرط


سوال

السلام علیکم کیا کہتے ہیں علماء کرام اس بارے میں کہ قربانی کے جانور بکرا یا بکری کی عمر کے بارے میں،آیا سال کا ہونا ضروری ہے یا دو دانت کا ہونا،اگر سال کا ہونا تو پھر کوئی مسئلہ نہیں ہے،اور اگر دو دانت شرط ہیں سال کے ہونے لئے تو یہ میرے تجربے کے مطابق ایسے بکرے ہیں کہ جو 12 ماہ میں دانت نہیں گراتے۔تو ان کا کیا حکم ہے؟

جواب

بکرا اور بکری کی قربانی صحیح ہونے کے لئے ایک سال کا ہونا ضروری ہے،دو دانت فقط اس کی علامت ہے،لہذا اگر کوئی جانور ایسا ہے جو ایک سال کا ہو جانے کے بعد بھی دو دانت نہیں نکالتا تو اس کی قربانی درست ہے۔


فتوی نمبر : 143412200012

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں