بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

قربانی کے جانور کا چمڑا دفن کرنا


سوال

قربانی کے جانور کا چمڑا دفنا سکتے ہیں یا نہیں؟

جواب

قربانی کے جانور کی جو اشیاء قابلِ استعمال ہوں، مثلاً گوشت، کھال وغیرہ، اگر خود استعمال نہ کرنی ہوں تو کسی اور کو دے دیا جائے، اسے دفن کرنا ضیاعِ مال ہونے کی وجہ سے ناجائز ہے لہذا چمڑا دفن کرنے کی بجائے کسی  کو دیدیا جائے یا اس کو فروخت کرکے اس کی رقم کسی مستحق زکوۃ کو دے دی جائے۔

فتاوی رحیمیہ میں ہے :

"۔۔۔گوشت کا دفن کردینا جائز نہ ہوگا کہ اضاعتِ مال ہے"

(ج۱۰ / ص۳۳)

قربانی کے جانور کی جو اشیاء قابلِ استعمال ہوں، مثلاً گوشت، کھال وغیرہ، اگر خود استعمال نہ کرنی ہوں تو کسی اور کو دے دیا جائے، اسے دفن کرنا ضیاعِ مال ہونے کی وجہ سے ناجائز ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144111201752

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں