قربانی کرنے کے بعد معلوم ہوا کہ کلیجہ یا پھیپڑا سڑا ہے تو کیا ازسرنو قربانی کرنی ہوگی یا وہی کافی ہے؟
جانور قربان کرتے وقت اگر اس میں کوئی ظاہری طور پر عیب موجود نہیں تھا،تو آپ کی قربانی ہوگئی،البتہ جانور کی جو اشیاء خراب ہیں وہ نہ کھائیں،باقی گوشت کھاسکتے ہیں۔
الدر المختار وحاشیہ ابن عابدین میں ہے:
"قال القهستاني: واعلم أن الكل لا يخلو عن عيب، والمستحب أن يكون سليما عن العيوب الظاهرة، فما جوز ههنا جوز مع الكراهة كما في المضمرات."
(کتاب الاضحیۃ،ج6،ص323،ط؛سعید)
فتاوی ہندیہ میں ہے:
"واللحم إذا أنتن يحرم أكله....."
(کتاب الکراہیۃ،ج5،ص339،ط؛دار الفکر)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144412100432
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن