بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قربانی کرنے والوں کو قربانی کا گوشت دینا


سوال

قربانی کے گوشت کو قربانی کرنے والے شخص کو دیا جاسکتاہے؟

جواب

قربانی کا گوشت ان کو دینا درست ہے جو خود قربانی کررہے ہوں۔

تاہم قربانی کے گوشت کی تقسیم میں مستحب یہ ہے کہ اسے تین حصے کیا جائے، ایک حصہ  اپنے اور اہلِ خانہ کے لیے رکھے، دوسرا حصہ رشتہ داروں اور دوستوں کے لیے، جب کہ تیسرا حصہ ضرورت مندوں  پر صدقہ کرنا افضل ہے؛ لہذا قربانی کرنے والوں کو گوشت دینا ہو تو بہتر یہ ہے کہ اپنے یا اعزہ و اقرباء والے حصے میں سے دے، صدقے والے حصے میں سے نہ دے۔

الفتاوى الهندية (5 / 300):
ويستحب أن يأكل من أضحيته ويطعم منها غيره، والأفضل أن يتصدق بالثلث ويتخذ الثلث ضيافة لأقاربه وأصدقائه، ويدخر الثلث، ويطعم الغني والفقير جميعا، كذا في البدائع. ويهب منها ما شاء للغني والفقير والمسلم والذمي، كذا في الغياثية. فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144112200630

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں