بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قربانی کا وجوب


سوال

قربانی کن پر فرض ہے؟

جواب

قربانی کے وجوب کی شرائط حسبِ ذیل ہیں:
(1) آزاد ہونا۔
(2) مسلمان ہونا۔

(3) بالغ ہونا۔

(4) ایام قربانی میں مقیم ہونا۔
(5) ایامِ قربانی میں بقدرِ نصاب مال  کا مالک ہونا۔ قربانی کے احکام میں نصاب کا مالک ہونے کا مطلب یہ ہے کہ عید الاضحیٰ کے دنوں میں جس شخص کے پاس ضرورت اور استعمال سے زائد کسی بھی قسم کا مال یا سامان اتنی مقدار میں ہو جس کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت تک پہنچ جائے، اور یہ مقدار قرض اور دیگر واجب الادا اخراجات سے زائد ہو۔

لہذا  جس شخص میں بھی یہ تمام شرائط پائی جائیں اس پرقربانی واجب ہے، گھر کے صرف ایک فرد  (مثلًا سربراہ) کا قربانی کردینا کافی نہیں، بلکہ گھر کی خواتین  کے  پاس بھی اگر اتنا مال ہو تو ان پر بھی قربانی واجب ہوگی۔

''وإنما تجب علی حر مسلم مقیم موسرٍ''.

(مجمع الأنهر ۴؍۱۶۶)

''بأن ملك مائتي درهم أو عرضاً یساویها ...'' الخ

(الدرالمختار مع ردالمحتار، زکریا ۹؍۴۵۲، کراچی)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144211201225

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں