تول کر قربانی کا جانور لینا کیسا ہے؟ اور اس کی قربانی کا کیا حکم ہے؟
قربانی کاجانور خریدتے وقت زندہ جانور کا وزن کرکے اس کو نقد رقم یا غیر جنس کے عوض خریدنا جائز ہے،اور ایسے جانور کی قربانی بھی جائز ہے، البتہ اِس بات کا لحاظ ضروری ہے کہ خریدتے ہوئے قربانی ہی کو مقصود اور پیشِ نظر رکھاجائے، گوشت کے حصول کی نیت نہ ہو ۔
قربانی کے احکام و مسائل از مفتی اعظم پاکستان مفتی ولی حسن ٹونکی رحمہ اللہ میں ہے :
" مسئلہ نمبر۱۴:۔۔۔ موجودہ دور میں جانوروں کو تول کر (وزن کرکے) خریدوفروخت کرنا بھی جائز ہے، ایسی قربانی بلاشبہ درست ہے۔"
( ص:21، ناشر: جامعہ علوم اسلامیہ بنوری ٹاؤن کراچی)
رد المحتار علی الدر المختار میں ہے:
" قد علم أن الشرط قصد القربة من الكل."
(6/ 326، كتاب الأضحية، ط: دار الفكر)
فقط واللہ أعلم
فتوی نمبر : 144412100141
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن