بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

قربانی کا جانور ذبح کرنے کے بعد گوشت کا وزن کرکے قیمت ادا کرنا


سوال

ایک آدمی نے قربانی کا بکرا وزن یعنی کلو کے حساب سےخریدا، اس طورپر کہ وہ جانورکو ذبح کرنے کے بعد اس کے گوشت وغیرہ کو تول کر گوشت کے وزن کے حساب سے قیمت ادا کرےگا۔ یعنی قصاب کی طرح گوشت کاٹ کر اس کی قیمت لگانا چاہتا ہے۔ کیا یہ صورت جائز ہے؟ عباراتِ کتبِ  فقہیہ سے جواب عنایت فرمائیں !

جواب

 قربانی کا جانور اس شرط پر خریدنا کہ قربانی کے بعد جتنا گوشت نکلے گا اس کا وزن کرکے رقم ادا کی جائے گی    یہ صورت جائز نہیں ہے؛ کیوں کہ  اس صورت میں  خریداری کے وقت جانور کی قیمت حتمی طور پر مقرر نہیں ہے،  جس کی وجہ سے جھگڑے اور فساد کا اندیشہ ہے، لہذا خریداری کے وقت ایک قیمت متعین کرکے جانور خریدا جائے۔

بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع (5 / 158، 159):

"و جهالة الثمن تمنع صحة البيع ... لأنّ المانع من الصحة جهالة الثمن؛ لكونها مفضيةً إلى المنازعة."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144212200634

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں