بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قربانی کے لیے اولاد سے رقم لینا


سوال

کیا ایک ماں اپنے بیٹے ، بیٹیوں سے پیسے اکٹھے کر کے اپنی طرف سے بکرے یا قربانی کا حصہ ڈال سکتی ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اولاد جو رقم خوشی اور رضامندی سے اپنی والدہ کو دیتی ہے،والدہ ان پیسوں پر قبضہ کرنے کے بعد مالک ہوجاتی ہے،پھر اس کو خرچ کرنے کا اختیار ہوتا ہے،اس لیے وہ ان پیسوں سے قربانی بھی کرسکتی ہے۔

بدائع الصنائع میں ہے:

"وأما قدره فلايجوز الشاة والمعز إلا عن واحد وإن كانت عظيمةً سمينةً تساوي شاتين مما يجوز أن يضحى بهما؛ لأن القياس في الإبل والبقر أن لا يجوز فيهما الاشتراك؛ لأن القربة في هذا الباب إراقة الدم وأنها لا تحتمل التجزئة؛ لأنها ذبح واحد، وإنما عرفنا جواز ذلك بالخبر، فبقي الأمر في الغنم على أصل القياس.فإن قيل: أليس أنه روي أن رسول الله صلى الله عليه وسلم ضحى بكبشين أملحين أحدهما عن نفسه والآخر عمن لايذبح من أمته، فكيف ضحى بشاة واحدة عن أمته عليه الصلاة والسلام؟(فالجواب): أنه عليه الصلاة والسلام إنما فعل ذلك لأجل الثواب؛ وهو أنه جعل ثواب تضحيته بشاة واحدة لأمته لا للإجزاء وسقوط التعبد عنهم، ولا يجوز بعير واحد ولا بقرة واحدة عن أكثر من سبعة، ويجوز ذلك عن سبعة أو أقل من ذلك، وهذا قول عامة العلماء....ولو أرادوا القربة؛ الأضحية أو غيرها من القرب أجزأهم سواء كانت القربة واجبة أو تطوعا أو وجبت على البعض دون البعض."

(كتاب التضحية، فصل في شرائط جواز إقامة الواجب في الأضحية، ج:5، ص:71،70، ط:دار الكتب العلمية)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144406101867

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں