بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قربانی کے جانوروں کو محبت میں سجانا ریا کاری نہیں


سوال

بعض لوگ بقر عید کےدن جانور کو بناتے،  سنوارتے ہیں سجاتے ہیں،   اس کو نہلاکر گلے میں پھول  مالا  ڈالتے ہیں اور بعض تو گھنگرو بھی پاؤں میں ڈالتے ہیں ، پھر اس کو گلیوں میں گھماتے ہیں۔ تو کیا یہ عمل ریاکاری اور دکھاوے میں شمار ہوگا؟ اور کیا اس سے قربانی پر کچھ فرق پڑے گا؟

جواب

مذکورہ اعمال اگر قربانی کے  جانور کی محبت میں اور  شعائر اللہ کی تعظیم کے جذبے سے کیے جائیں تو اسے ریا کاری نہیں کہا جائے گا اور  نہ ہی اس سے قربانی پر کچھ فرق پڑے گا۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144212200373

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں