بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

مہر کی ادائیگی میں سونے کی کون سی قیمت کا اعتبار ہوگا؟


سوال

شادی کو ایک سال ہوگیا ہے ، حق مہر دو تولے سونا رکھا گیا  ہے ، اس میں سے پونے ایک تولہ ادا کردیا گیا اور باقی سوا ایک تولہ باقی ہے جو کہ ایک سال بعد ادا کرنا ہے ۔ کیا وہ حق مہر اُسی قیمت کے اعتبار سے ادا کرنا ہوگا یا موجودہ قیمت کے اعتبار سے ؟ اور اس وقت سونے کی قیمت (ڈیڑھ لاکھ) تھا جبکہ آج کی قیمت 2 لاکھ 10 ہزار سے اوپر  ہے ؟

جواب

صورت مسئولہ میں حق مہر میں سے باقی ماندہ سواایک تولہ سونا  دینا چاہیں تو  بعینہ سوا تولہ سونا دیا جائے گا،  اور اگر قیمت دینا چاہیں تو اس کی ادائیگی کے وقت کی قیمت کا اعتبار ہو گا خواہ قیمت جتنی بھی ہو وہ دینی ہو گی۔

فتاوی شامی میں ہے:

"مطلب في قولهم ‌الديون ‌تقضى بأمثالها...قد قالوا إن ‌الديون ‌تقضى بأمثالها... الخ."

(کتاب الرھن، فصل في مسائل متفرقة، ج: ۶، صفحہ: ۵۲۵، ط: سعید)

فقط واللہ أعلم


فتوی نمبر : 144412100972

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں