بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

قرشی اور قریشی دونوں درست ہیں


سوال

قریشی لفظ حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے لیے بولنا چاہیے یا قرشی بغیر "ی"کے؟

جواب

واضح رہےکہ لفظِ"قریش""قرش "سےماخوذہےاور"قرش"کا معنی" جمع کرنے کے"ہے، چوں کہ آپ صلی اللہ علیہ و سلم کے جدِ امجد" قصی بن کلاب "نے متفرق قوموں کو مکہ میں جمع کیا تھا، اس وجہ سے قریش کو قریش کہا گیاہےاوراسی لفظ"قرش" کی طرف نسبت کرتےہوئے"قرشی"(بغیریاءکے)اور"قریشی"(یاءکےساتھ)دونوں پڑھاجاتاہے،لہٰذاحضورصلی اللہ علیہ وسلم کےلیےمذکورہ نسبت دونوں طرح (یاء کےبغیراوریاءکےساتھ)بولنادرست ہے۔

کتاب"العین للفراهيدي"میں ہے:

"القَرْشُ: الجمع من هاهنا وهاهنا، يضم بعضه إلى بعض، وسميت قُرَيشٌ لتجمعها إلى مكة حيث غلب عليها قصي بن كلاب، والنسبة إليهم قُرَشِيٌّ وقُرَيْشِيٌّ."

(باب القاف والشين ...، 39/5، ط: دارومكتبة الهلال)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144405101572

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں