بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

30 شوال 1445ھ 09 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

قرآنی سورتوں سے دم کرنا


سوال

سورۃالفاتحہ= 11بار سورۃ اخلاص = 11بار سورۃالفلق= 11بار سورۃالناس= 11بار سورۃالجن =7 بار سورۃالمزمل= 7بار آیت الکرسی = 33بار سورۃ طہ آیت نمبر 69= 73 بار ہمارے علاقے میں ایک اہل حدیث ہے وہ خود کو دم اور تعویز کا ماہر کہتے ہیں اوپر جن سورتوں کی تفصیل میں نے لکھی ہے وہ کہتا ہے کہ اگر ان سورتوں کو اس ترتیب سے پڑھیں اور ایک بالٹی پانی پر دم کرے اور تیل پر بھی دم کرے ۔اس کے بعد تیل سے خود کو مالش کریں اور دم کئے ہوئے پانی پر اس سے نہائے ،اگر کسی پر کوئی تعویز یا جادوں ہوں اور وہ اس طرح عمل کریں تو اس پر جادوں یا تعویز کا اثر ختم ہو جائے گا ۔ اب پوچھنا یہ ہے کہ کیا ایسا کرنا صحیح ہے ؟

جواب

واضح رہے کہ   دم کے جو  کلمات آیاتِ  قرآنیہ ، ادعیہ ماثورہ یا کلماتِ صحیحہ پر مشتمل ہوں  ان سے علاج کرنا شرعاً درست ہے؛ کیوں کہ اس کی حقیقت ایک جائز تدبیر سے زیادہ کچھ نہیں ، اور جس دم میں شرکیہ یا  مجہول کلمات  ہوں یا نامعلوم قسم کے منتر   ہوں یا ا نہیں مؤثر حقیقی  سمجھا جائے تو ان کا استعمال  شرعًا جائز نہیں  ہے۔نیز سوال میں مذکورہ چیز  کا تعلق تجربات سے ہے۔

لہٰذا بصورتِ مسئولہ  اگر خلافِ  شرع دم درود  کا طریقہ اختیار  نہ کیا جائے اور اس طرح دم کرنے سے مریض كو فائده ہوتا ہو تو شرعاً گنجائش معلوم ہوتی ہے۔ 

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144404101912

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں