بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

والدہ کی طرف سے قرآن پڑھنا


سوال

میری والدہ نے رمضان میں کلام پاک پڑھنا شروع کیا، لیکن بیمار ہوجانے کے باعث پورا نہیں کر سکیں تو  کیا ان کی طرف سے میں پورا کر سکتا ہوں اور اس کا پڑھنا ان کی طرف ہی منسوب کر سکتا ہوں اور ایسا کرنے سے ان کی طرف سے کلام پاک پورا ہونا مانا جائےگا یا نہیں؟

جواب

آپ کلامِ پاک پڑھ کر انہیں ثواب پہنچادیں، اگرچہ آپ کا پڑھنا ان کا پڑھنا شمار نہیں ہوگا، تاہم اس کا مکمل ثواب ان شاء اللہ ان کو  مل جائے گا اور آپ کے اجر میں بھی کمی نہیں کی جائے گی۔

نیز اگر آپ کی والدہ کا معمول قرآنِ مجید کی تلاوت کا ہے، اور  بیماری کی وجہ سے وہ مکمل نہیں کرپارہیں تو بیماری کے دنوں میں انہیں قرآنِ پاک کی تلاوت کا ثواب ملتا رہے گا، جیساکہ حدیثِ پاک میں ہے کہ اگر کسی شخص کا نیک کام کا معمول ہو، اور پھر وہ مرض یا سفر کی وجہ سے وہ نیک عمل نہ کرسکے تو اللہ تعالیٰ اسے اس عمل کا اجر مستقل عطا فرماتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144110200292

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں