بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 رجب 1446ھ 14 جنوری 2025 ء

دارالافتاء

 

موبائل میں قرآن مجید ڈاؤن لوڈ ہو تو اسے زمین پر رکھنا


سوال

اگر موبائل میں قرآن مجید  انسٹال ہو تو کیا اسے زمین پر رکھنا گناہ ہے؟

جواب

موبائل  میں  قرآنِ  کریم انسٹال ہو اور  اسکرین پر ظاہر ہورہا ہو تو اس کا ادب قرآنی آیات کی وجہ سے کرنا لازم ہوگا  اور اسے زمین پر رکھنا بے ادبی  ہوگا۔  البتہ اگر قرآنِ کریم  بند ہو  یعنی اسکرین پر ظاہر نہ ہو تو موبائل کا ادب ملحوظ رکھنے کا ایسا حکم نہیں  جیسا کھلا ہونے کی صورت میں ذکر کیا گیا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144208200207

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں