بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قرآن کریم میں وحی کے معانی


سوال

قرآنِ مجید میں سے وحی کے 3 مختلف معانی ذکر کریں!

جواب

شرعی اصطلاح میں وحی سے مراد اللہ تعالی کا انبیاء علیہم السلام تک اپنا پیغام پہنچانا ہے، تاہم وحی کا لغوی معنی ہے: جلدی سے کوئی اشارہ کرنا، قرآنِ کریم میں بھی وحی لغوی معنی کے لحاظ کئی معانی میں استعمال ہوا ہے، مثلًا:

1- الہام، ہدایت اور راہ نمائی کرنا، اللہ تعالی کا ارشاد ہے:

{وَأَوْحَىٰ رَبُّكَ إِلَى النَّحْلِ أَنِ اتَّخِذِي مِنَ الْجِبَالِ بُيُوتًا وَمِنَ الشَّجَرِ وَمِمَّا يَعْرِشُونَ} [النحل : 68]

یہاں شہد کی مکھیوں کو وحی کرنے سے مراد انہیں راہ نمائی اور ہدایت کرنا ہے۔

"المراد بالوحي هاهنا: الإلهام والهداية والإرشاد إلى النحل أن تتخذ من الجبال بيوتًا تأوي إليها، ومن الشجر، ومما يعرشون."

(تفسير ابن كثير ت سلامة (4/ 581)

2۔ وسوسہ ڈالنا، اللہ تعالی کا ارشاد ہے:

{وَكَذَٰلِكَ جَعَلْنَا لِكُلِّ نَبِيٍّ عَدُوًّا شَيَاطِينَ الْإِنسِ وَالْجِنِّ يُوحِي بَعْضُهُمْ إِلَىٰ بَعْضٍ زُخْرُفَ الْقَوْلِ غُرُورًا ۚ وَلَوْ شَاءَ رَبُّكَ مَا فَعَلُوهُ ۖ فَذَرْهُمْ وَمَا يَفْتَرُونَ}[الإنعام : 112]

یہاں"یوحی" کا معنی وسوسہ ڈالنا ہے۔

"وقوله تعالى: {يوحي بعضهم إلى بعض زخرف القول غرورًا} أي: يلقي بعضهم إلى بعض القول المزين المزخرف، وهو المزوق الذي يغتر سامعه من الجهلة بأمره."

(تفسير ابن كثير ت سلامة (3/ 321)

3۔ چپکے سے جلدی سے اشارہ کرنا، اللہ تعالی حضرت زکریا علیہ السلام کے بارے میں فرماتے ہیں:

{فَخَرَجَ عَلَىٰ قَوْمِهِ مِنَ الْمِحْرَابِ فَأَوْحَىٰ إِلَيْهِمْ أَن سَبِّحُوا بُكْرَةً وَعَشِيًّا[مريم : 11]

یہاں "فأوحى" سے مراد اشارہ کرنا ہے۔

{فَأَوْحَىٰ إِلَيْهِمْ}أي: أشار إشارةً خفيةً سريعةً."

(تفسير ابن كثير ت سلامة (5/ 216)

"أصل الوحي: الإشارة السّريعة، ولتضمّن السّرعة قيل: أمر وَحْيٌ، وذلك يكون بالكلام على سبيل الرّمز والتّعريض، وقد يكون بصوت مجرّد عن التّركيب، وبإشارة ببعض الجوارح، وبالكتابة، وقد حمل على ذلك قوله تعالى عن زكريّا: فَخَرَجَ عَلى قَوْمِهِ مِنَ الْمِحْرابِ فَأَوْحى إِلَيْهِمْ أَنْ سَبِّحُوا بُكْرَةً وَعَشِيًّا ، فقد قيل: رمز. وقيل: أشار، وقيل: كتب، وعلى هذه الوجوه قوله: وَكَذلِكَ جَعَلْنا لِكُلِّ نَبِيٍّ عَدُوًّا شَياطِينَ الْإِنْسِ وَالْجِنِّ يُوحِي بَعْضُهُمْ إِلى بَعْضٍ زُخْرُفَ الْقَوْلِ غُرُوراً، وقوله: وَإِنَّ الشَّياطِينَ لَيُوحُونَ إِلى أَوْلِيائِهِمْ، فذلك بالوسواس المشار إليه بقوله: مِنْ شَرِّ الْوَسْواسِ الْخَنَّاسِ ، وبقوله عليه الصلاة والسلام: «وإنّ للشّيطان لمّة» «4» . ويقال للكلمة الإلهيّة التي تلقى إلى أنبيائه وأوليائه: وحي."

(المفردات في غريب القرآن (ص: 858)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144112200416

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں