بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قرآن وسنت کے مطابق نماز کاطریقہ


سوال

ميراتعلق مسلك ديوبند تبليغي جماعت سے هے،میراسوال یہ ہے کہ میرے سارے رشتہ دار غیر مقلدین اہل حدیث ہیں وہ کہتے ہیں دیوبندیوں کی نماز قرآن وحدیث سے ثابت نہیں ہے اور تمہاری نماز ضائع ہے یعنی قبول نہیں ہوتی ۔آپ مجھے قرآن وحدیث کی روشنی سے رہنمائی فرمائیں تاکہ میں اپنے مسلک پر ثابت قدم رہ سکوں۔

جواب

واضح رہے کہ جو نماز آپ پڑہتے ہیں وہ وہی نماز ہے جوحضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کو اور صحابہ نے امت کو سکھلائی جس کا ثبوت قرآن وسنت سے ملتاہے خواہ مخواہ شبہات کاشکارنہ ہوں اور اپنے مسلک پر استقامت کے ساتھ جمے رہیں،تفصیل اور دلائل سے سمجھنے کےلئے مولانا فیض احمد ملتانی صاحب رحمہ اللہ کی کتاب نماز مدللکا مطالعہ فرمائیں ۔ باقی جو لوگ آپ کو نماز کا اہتمام کرنے کے باوجود شکوک وشبہات میں مبتلا کر رہے ہیں ان کو چاہیئے کہ نمازیوں کو نماز سے متنفر کرنے کے بجائے بےنمازیوں کو نمازی بنانے کی فکر کریں۔ یہ زیادہ اہم ہے بنسبت اس کے کہ فروعی، غیر اہم اورنزاعی مسائل میں لوگوں کو الجھا کر ان کو نماز سے ہی برگشتہ کردیاجائے ۔واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143408200017

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں