بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قرآن سے نام نکالنا


سوال

میں اپنے بیٹے کا نام ’’واثق عظیم‘‘ رکھنا چاہتا ہوں، قرآن سے لفظ نکال کر نام رکھنے کا کیا طریقہ ہے؟

جواب

مذکورہ نام درست ہے۔

قرآن مجید سے لفظ نکال کر نام رکھنا نہ تو ضروری ہے، اور نہ ہی اس کی فضیلت ہے۔  تاہم اگر کوئی قرآنِ کریم سے کوئی اسم منتخب کرکے نام رکھنا چاہے تو  اس کا مخصوص طریقہ نہیں ہے، کوئی بھی ایسا مکمل اسم جو نام رکھنے کے لیے مناسب ہو، وہ بطور نام رکھا جاسکتاہے، مثلاً: زکی، رضی، رفیع، تقی وغیرہ۔

عوام میں قرآن مجید سے حروف نکال کر ، یا بچے کی تاریخِ پیدائش یا وقت کے حساب سے حروف نکال کر نام رکھنے کے جو طریقے رائج ہیں، شرعاً ان کی کوئی حیثیت نہیں ہے، بلکہ اس سے احتراز کرنا چاہیے۔

آپ ہماری ویب سائٹ سے اس لنک سے اچھے نام دیکھ سکتے ہیں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109201568

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں