بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

قرآن پڑھنا نہیں آتا تو ہر صفحے کو دیکھ کر بسم اللہ پڑھنا


سوال

 وہ لوگ جن کو قرآن پاک پڑھنا نہیں آتا اور وہ لوگ قرآن پاک کی ہر سطر پر بسم اللہ  پڑھ کر قرآن پاک ختم کرتے ہیں، اس کا کیا حکم ہے؟

جواب

واضح رہے کہ  قرآن پاک کی تعظیم الگ چیز ہے اور  قرآن پاک ختم کرنے کا ثواب اور اس کی برکات الگ  چیز ہے۔ جسے قرآن پاک نہ آتا ہو، اسے چاہیے کہ قرآن پاک سیکھے اور قرآن پاک سیکھنے میں جو اسے مشکل پیش آئےگی،  احادیث کے مطابق اسے دہرا اجر ملے گا۔ تاہم اگر کسی کو قرآن پاک نہ آتا ہو اور اس کے پاس سیکھنے کے ذرائع (مثلاً کوئی قاری وغیرہ) بھی میسر نہ ہوں اور وہ  قرآن پاک کی تعظیم اور اس سے محبت میں اسے کھولے اور اس کے ہر صفحے پر نظر ڈالے اور اس حسرت کے ساتھ "بسم اللہ" پڑھے کہ "کاش سیکھنے کے ذرائع میسر ہوتے تو "بسم اللہ" کے آگے بھی پڑھ پاتا" تو ایسے شخص کو قرآن پاک سے محبت اور اس کی تعظیم کا اجر تو ملے گا، تاہم قرآن پاک ختم کرنے والا اسے نہیں کہا جائے گا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144108201876

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں