بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قرآنِ کریم میں سب سے زیادہ ذکر کئے جانے والے نبی کا نام


سوال

قرآن مجید میں سب سے زیادہ کس نبی کا ذکر  آیاہے؟

جواب

قرآنِ کریم میں کل پچیس انبیاء اور رسولوں کا ذکر آیا ہے، جس میں سب سے زیادہ حضرتِ موسیٰ علیہ السلام کا ذکر آیا ہے جو تقریباً چونتیس مختلف سورتوں میں ایک سو چھتیس (136) مرتبہ  آیاہے،جن کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے:

1- سورة الاعراف میں اکیس (21) مرتبہ آیا ہے۔

2- سورة القصص میں اٹھارہ ( 18) بار آیا ہے۔ 

3- سورة طٰه میں سترہ ( 17) بار آیا ہے۔ 

4- سورة البقرة میں تیرہ ( 13) بار آیا ہے۔ 

5- سورة يونس میں آٹھ(8) بار آیا ہے۔ 

6- سورة الشعراء میں  آٹھ(8) بار آیا ہے۔

7- سورة غافر میں پانچ ( 5) بار آیا ہے۔ 

8- سورة النساء میں تین( 3) بار آیا ہے۔

9- سورة المائدة میں تین( 3) بار آیا ہے۔

10- سورة الانعام میں تین( 3) بار آیا ہے۔

11- سورة ابراهيم میں تین( 3) بار آیا ہے۔

12- سورة النمل میں تین( 3) بار آیا ہے۔

13- سورة هود میں تین( 3) بار آیا ہے۔

14- سورة الاسراء میں تین( 3) بار آیا ہے۔

15- سورة الكهف میں دو (2) بار آیا ہے۔

16- سورة المؤمنون میں دو (2) بار آیا ہے۔

17- سورة الاحزاب میں دو (2) بار آیا ہے۔

18- سورة الصافات میں دو (2) بار آیا ہے۔

19- سورة الأحقاف میں دو (2) بار آیا ہے۔

20- سورة ال عمران میں ایک بار آیا ہے۔

21- سورة مريم میں ایک بار آیا ہے۔

22 سورة الانبياء میں ایک بار آیا ہے۔

23- سورة الحج میں ایک بار آیا ہے۔

24- سورةالفرقان میں ایک بار آیا ہے۔

25- سورة العنكبوت میں ایک بار آیا ہے۔

26- سورة السجدة میں ایک بار آیا ہے۔

27- سورة فصلت میں ایک بار آیا ہے۔

28- سورة الشورى میں ایک بار آیا ہے۔

29- سورة الزخرف میں ایک بار آیا ہے۔

30- سورة الذاريات میں ایک بار آیا ہے۔

31- سورة النجم میں ایک بار آیا ہے۔

32- سورة الصف میں ایک بار آیا ہے۔

33- سورة النازعات میں ایک بار آیا ہے۔

34- سورة الأعلى میں ایک بار آیا ہے۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144403102062

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں