بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قرآن مجید کی خرید وفروخت کا حکم


سوال

قرآن مجید کی خرید و فروخت کرنا کیسا ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں قرآن مجید کی خرید وفروخت کرنا جائز ہے، اور اس سے حاصل شدہ رقم حلال ہے۔

مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح میں ہے:

"في الحديث دليل على جواز الرقية بالقرآن وبذكر الله وأخذ الأجرة عليه لأن القراءة من الأفعال المباحة، وبه تمسك من رخص بيع المصاحف وشراءها وأخذ الأجرة على كتابتها وبه قال الحسن، والشعبي، وعكرمة، وإليه ذهب سفيان، ومالك والشافعي، وأصحاب أبي حنيفة - رحمهم الله".

(کتاب البیوع، باب الإجارة، ج:5، ص:1992، ط:دارالفکر)

فتاویٰ شامی میں ہے:

"وفي شرح الملتقى: وجاز بيع المصحف المخرق وشراء آخر بثمنه".

(کتاب الوقف، مطلب في وقف المرتد والكافر، ج:4، ص:352، ط:ایچ ایم سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144311100476

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں